کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، لُنڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک

کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، لُنڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک

شاہ دین لُنڈ بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لُنڈ کا بھائی تھا، 3ساتھی زخمی حالت میں فرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور میں کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا آپریشن، کئی مقدمات میں مطلوب لُنڈگینگ کا سرغنہ شاہ دین لُنڈ ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے  مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لُنڈ گینگ کے ٹھکانوں کیخلاف گزشتہ روز آپریشن کیا،اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈکیت لُنڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین لُنڈ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 3 ساتھی ڈاکو زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو پولیس نے آگ لگا دی، ہلاک ڈاکوشاہ دین بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لُنڈ کا بھائی تھا ، ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کرانا ان کا مشن ہے جس کیلئے پولیس دن رات ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن میں کوشاں ہیں۔واضح رہے نومبر 2024 میں شاہد لُنڈ کو مبینہ طور پر اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں