سپریم کورٹ:قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار، اپیل خارج
اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عبدالجبار کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔
عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے جیل پٹیشن مسترد کر دی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ عدمِ ثبوتِ محرک کی صورت میں سزا عمر قید بنتی ہے موت نہیں۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل اور زرِ تلافی و ڈیفالٹ سزا برقرار رکھی تھی۔