اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس 10 جنوری کو جدہ میں طلب

اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس  10 جنوری کو جدہ میں طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے فلسطین میں غیرقانونی اقدامات اورمظالم پر غور کیلئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس 10 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحا ق ڈارکا اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ،اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، اسحاق ڈار صومالیہ کی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں