ڈاکٹر غلام علی ملاح کو چیئرمین پیرا کا اضافی چارج تفویض

ڈاکٹر غلام علی ملاح کو چیئرمین  پیرا کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر غلام علی ملاح کو چیئرمین پرائیو یٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیو شنز ریگو لیٹری اتھارٹی (پیرا) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

 وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر غلام علی ملاح تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی  تقرری تک امور انجام دیں گے ۔ ڈاکٹر ملاح جو اس وقت آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں کو کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں یہ اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں