مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے عالمی شراکتداروں سے رابطہ ہے ، وزیر خزانہ

 مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے عالمی شراکتداروں سے رابطہ ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے جائزے کی خاطر معتبر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہے ۔

انہوں نے یہ بات سجوانی بزنس گروپ کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔ وفد نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن، بلاک چین پر مبنی پلیٹ فارمز، مصنوعی ذہانت پر مبنی حل اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں تکنیکی مہارت، مشاورتی معاونت اور استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی۔ فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اگر ان ٹیکنالوجیز کو محتاط انداز میں نافذ کیا جائے تو یہ کیپٹل مارکیٹ کو وسعت دینے ، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ تعاون کی بنیاد قومی ترجیحات، شفافیت اور قابلِ اطلاق قوانین و پالیسیوں پر رکھی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں