سی پیک روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے ، فلیش لائٹس لگانیکا فیصلہ

سی پیک روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے ، فلیش لائٹس لگانیکا فیصلہ

کیمروں اور فلیش لائٹس کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کیلئے سولر سسٹم نصب کیا جائیگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت مواصلات نے سی پیک روٹ پر سکیورٹی چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فلیش لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت مواصلات نے سی پیک کے ای 35 روٹ پر حویلیاں روٹ پر ابتدائی طور پر 14 چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی اور فلیش لائٹس نصب کرنے کی منظوری دی ہے ۔ وزارت مواصلات نے فلیش لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ذمہ داری دی ہے ، سی پیک روٹ پر سی سی ٹی وی کیمر وں اور فلیش لائٹس کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے لیے سولر سسٹم بھی نصب کیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سی پیک روٹ پر چودہ سکیورٹی چیک پوسٹوں پر سولر پینل، سی سی ٹی وی کیمرے اور فلیش لائٹس کی تنصیب کے لیے 41 لاکھ روپے بجٹ مختص کیا ہے ۔ این ایچ اے نجی کمپنیوں کے ذریعے سی پیک حویلیاں روٹ پر 14 سکیورٹی چیک پوسٹوں پر سولر پینل، سی سی ٹی وی کیمرے اور فلیش لائٹس کی تنصیب کروائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں