آئی ٹی سی این ایشیا 2026 سترہ تا انیس جنوری لاہور میں ہوگا
ایس آئی ایف سی کے تحت نمائش میں 850سے زائد سٹالزلگائے جا ئینگے ایونٹ میں وفاقی و صوبائی وزرا ، پالیسی ساز، صنعتکار، عالمی ماہرین شرکت کرینگے
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)27واں آئی ٹی سی این ایشیا2026، سترہ تا انیس جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا ،آئی ٹی سی این ایشیا میں پاکستان کا مکمل ٹیک، آئی ٹی اور سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم پہلی بار ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا،نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا ،پالیسی ساز، صنعتکار اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے ،نمائش میں 850 سے زائد سٹالز لگا ئے جا ئیں گے ، 3 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 350 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار وں اور مندوبین کی آمد متوقع ہے ۔ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور ایس آئی ایف سی کی معاونت میں منعقد ہوگی،ایونٹ میں عالمی چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر سمٹ کے ساتھ سائبر تھریٹ انٹیلیجنس، اے آئی لیڈرشپ، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فِن ٹیک فارورڈ فورمزکا انعقاد کیا جائے گا ۔ ایونٹ نوجوانوں کیلئے سکل ڈویلپمنٹ، تربیتی ورکشاپس اور رہنمائی سیشنز کا ذریعہ بھی بنے گا۔