مارچ میں سکیورٹی ڈائیلاگ، امریکا سمیت 15ملک شریک ہونگے

مارچ میں سکیورٹی ڈائیلاگ، امریکا سمیت 15ملک شریک ہونگے

دو روزہ ڈائیلاگ میں عالمی اور علاقائی سطح کے سکیورٹی چیلنجز پر غور کیا جائے گا وزیراعظم آفس نے ڈئیلاگ کیلئے 30 تا 31 مارچ کے شیڈو ل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی)اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا ، یہ ڈائیلاگ 30اور31مارچ کو ہونگے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ڈائیلاگ کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ۔ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلئے 30اور 31مارچ کی تاریخیں باضابطہ طور پر مقرر کر دی گئی ہیں ، سکیورٹی ڈائیلاگ میں امریکہ، برطانیہ، چین اور سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی شرکت متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق مہمان ممالک کو دعوت نامے ارسال کرنے کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش سکیورٹی چیلنجز پر غور و خوض کے لئے ایک اعلیٰ ترین فورم ہے ۔ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں ، اس سے قبل اس ڈائیلاگ کا انعقاد تین مرتبہ کیا جا چکا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا چوتھا ڈائیلاگ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں