2025: سپریم کورٹ کے 275 افسروں و اہلکاروں کی ترقی
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک سال کے دوران 275 افسروں و اہلکاروں کو ترقی دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کافی عرصے کے بعد اپ گریڈیشن کے زیر التوا معاملات کو دیرینہ تفاوت کو دور کرنے کے لیے اٹھایا گیا جس سے سٹاف کی اکثریت کو وفاقی حکومت میں متعلقہ کیڈرز کے برابر لایا گیا ہے اور انصاف، حوصلہ افزائی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔وقف خدمات اور پیشہ ورانہ عزم کے اعتراف میں متعدد کیڈرز کے 218 افسران اور اہلکاروں کو اگلے پے سکیل میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔جن میں لوئر ڈویژن کلرک، اپر ڈویژن کلرک، اسسٹنٹ ، پیپر بک کے ایڈیٹرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ٹیلی فون آپریٹرز، کورٹ ایسوسی ایٹس اور اسسٹنٹ رجسٹرار شامل تھے ۔مزید برآں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر 57 سٹاف ممبران کو ترقی دی گئی جو مقررہ اصولوں، طریقہ کار اور میرٹ کی بنیاد پر سختی سے کاربند ہیں۔