فارن فنڈنگ کیس ،عمران خان کے قریبی ساتھی طارق شفیع حامد زمان اور اسد کاکا خیل بری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بینکنگ جرائم کورٹ نمبر دو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی طارق شفیع ، حامد زمان اور اسد کاکا خیل کو فارن فنڈنگ کیس سے بری کر دیا۔
حامد زمان، طارق شفیع اور اسد کاکا خیل کی طرف سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزموں کے خلاف2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزموں پر انصاف ٹرسٹ کے لئے فارن فنڈنگ کرنے کا الزام تھا، بینکنگ جرائم کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تینوں کو بری کر دیا۔