شہری کو پونے 6 کروڑسے زائد کابوگس بل ،توہین عدالت پر لیسکو چیف کونوٹس
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو پونے 6کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کابوگس بل بھجوانے اور عدالتی حکم کے باوجود اس کی درستی نہ کرنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری لیاقت علی کی دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے مطابق لیسکو کی جانب سے انہیں 5 کروڑ 79 لاکھ33 ہزار 969 روپے کا بجلی بل بھجوایا گیا، جو حقائق کے برعکس اور غلط ہے ، بل کی درستی کیلئے لیسکو کے متعلقہ افسروں کو متعدد درخواستیں دیں، تاہم شنوائی نہ ہوئی، مجبور ہو کر ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا، عدالت عالیہ نے 8دسمبر2025کو واضح حکم جاری کیا تھا کہ نیپرا درخواست گزار کو ذاتی طور پر سن کر بل کی درستی کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرے ، عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔