لاہور ہائیکورٹ:پتنگ بازی کی پارکس میں اجازت کیلئے حکومت سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کو پارکس میں منانے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس اویس خالد نے پتنگ بازی کو پارکوں میں منانے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ بسنت کا فیسٹیول 25 سال بعد منایا جا رہا ہے ،درخواست گزار کو اس فیسٹیول کے منانے پر اعتراض نہیں ہے ،انسانی جانوں کے بچائو کیلئے کیا اقدامات کئے گئے آگاہ کیاجائے ۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ حکومت بسنت کے ذریعے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے ،ماضی میں دھاتی ڈور اور کیمیکل ڈور سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں،عدالت بسنت منانے کاقانون واپس لینے کے احکامات صادر کرے ۔