علیمہ ، عظمیٰ، فواد کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع
عدالت نے علیمہ خان ،عظمٰی خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اعظم سواتی و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ،وکلا دلائل کے لیے طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشتگر دی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان ،عظمیٰ خان ، اعظم سواتی ،فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگر دی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید اور منظر علی گل نے سماعت کی سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے اور علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور فواد چودھری کی جانب سے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔عدالت نے علیمہ ،عظمیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے سواتی ،فواد کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی ۔عدالت نے علیمہ ،فواد ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔