اسلام آبادہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈپروسیجررولزویب پراپ لوڈ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو دو دن میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ رولز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں،ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 596 صفحات پر مشتمل ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن فروری 2025 میں جاری کیا گیا تھا،فروری 2025 میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز دستیاب نہیں تھے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے رولز ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا جوڈیشل آرڈر جاری کیا تھا۔