بچیاں اغواکیس،بتادیتاہوں ڈویژن بینچ فیصلہ کالعدم کریگا:جسٹس کیانی
ڈویژن بینچ نے فیصلہ معطل کیا ہواہے ، غلط ہے یا درست لیکن عدالتی حکم،ریمارکس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاہوراور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا، سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ میں سنگل بینچ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر ثناء سہیل کی توہین عدالت درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کافیصلہ معطل کیا ہواہے ، غلط ہے یا درست لیکن عدالتی حکم ہے ، پہلے بتا دیتا ہوں ڈویژن بینچ فیصلہ کالعدم قرار دے گا۔ درخواستگزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل فائل کی گئی ہے جو بنتی ہی نہیں، عدالت نے سماعت10 فروری تک ملتوی کردی۔