پیپلز پارٹی نے ثابت کیا وہ سیاسی پارٹی ہے ، اسد عمر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ پانچ مقدمات میں شاہ محمود قریشی بے گناہ ہیں ۔پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے ۔
مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کیا کہ انکا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے سواکوئی حل نہیں۔ آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔