صدر زرداری بحرین کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔صدرِ مملکت کو بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے منامہ ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔
صدر مملکت کے دورۂ بحرین کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم پیش رفت ہوئی، دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا ۔دورۂ بحرین کے دوران صدر نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں ۔