دو سال سے بند افراد کی اپیلیں سنی جائیں

  دو سال سے بند افراد کی اپیلیں سنی جائیں

راولپنڈی (خبر نگار)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ، خدا کیلئے دیکھیں آٹے کی قیمت آج کہاں ہے ، لوگوں سے بڑی زیادتی ہو رہی ہے۔۔۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے مختصراً گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ دو سال سے جیلوں میں بند افراد کی اپیلیں سنی جائیں، ان لوگوں کے گھروں میں قیامت کے مناظر ہیں، مہنگائی کا طوفان ہے ، ہر دکاندار پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے ، آدھا شہر سیل ہے ، ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جرمانوں کو کم اور آٹے کو سستا مہنگائی اور بے روز گاری کو ختم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں