کوہستان کرپشن سکینڈل ایک اور ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار

کوہستان کرپشن سکینڈل ایک اور ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم امیر زیب کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم امیر زیب کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے ، ملزم کو احتساب عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب حکام کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ میں 35 کروڑ 72لاکھ سے زائد رقم منتقل کی گئی، ملزم کو دوبارہ 27جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں