سوات:کچرے میں گرنیڈ پھٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ، بچی زخمی

سوات:کچرے میں گرنیڈ پھٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ، بچی زخمی

پشاور(اے پی پی)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اویشہ میں کچرے کے ڈھیرمیں گرنیڈ پھٹنے سے 7سالہ بچہ عبدالہادی جاں بحق اور 8 سالہ بچی مدیحہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرنیڈکچرے کے ڈھیرمیں موجود تھا ، دونوں بچے وہاں کھیل رہے تھے کہ اچانک گرنیڈ پھٹ گیا۔ جاں بحق بچے عبدالہادی کی لاش اورزخمی بچی مدیحہ کو تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا، پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں،علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں