گوادر ٹریفک حادثہ :پاک فوج نے فوری پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کراچی سے جیوانی جانیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔حادثہ گوادر کے نزدیک ہڈ گوٹھ کے مقام پر ہو ا جس میں 10سے زائد افراد جاں بحق اور45 زخمی ہوگئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پاک فوج کے دستے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے پی این ایس درمان جاہ اور ماڑا منتقل کیا۔ پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ جناح نیول بیس اوماڑا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ بس میں سوار 50 افراد میں سے 10 کی لاشیں پی این ایس درمان جاہ اور ماڑا لائی گئیں جبکہ 45 زخمی مسافروں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم گئی ۔ شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ کے ATR طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ۔پاک فوج کے حکام نے امدادی کارروائیوں کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔