کل سندھ ہائیکورٹ بار میں خطاب
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر محمد حسیب جمالی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل صبح 11:00 بجے سندھ ہائی کورٹ بار کے شہدا کوئٹہ ہال (نیو بار روم) میں اہم سیمینار منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر، اسد قیصر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نائب صدر سید زین شاہ خصوصی خطاب کریں گے ۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ سیمینار’’آئین پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کا تحفظ‘‘کے موضوع پر ہوگا، جس میں آئینی بالادستی، جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔