سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی اقدام آبی سلامتی کیلئے خطرہ:پاکستان

سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی اقدام آبی سلامتی کیلئے خطرہ:پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے سفیر عثمان جدون نے بھارتی اقدامات کو جان بوجھ کر پانی کو ہتھیار بنانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ ملک کی آبی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔

 انڈیا کے اقدامات 1960 کے تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ کینیڈا اور اقوام متحدہ کی یونیورسٹی کی میزبانی میں ایک کانفرنس بعنوان ‘گلوبل واٹر بینک کرپٹسی پالیسی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عثمان جدون نے کہا کہ گذشتہ سال اپریل سے انڈیا نے معاہدے کی کئی سنگین خلاف ورزیاں کیں جن میں پانی کے بہاؤ میں غیر علانیہ رکاوٹیں اور اہم ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کو روکنا شامل ہے ۔ سفیر نے مزید مطالبہ کیا کہ پانی کے عدم تحفظ کو 2026 کی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کی قیادت میں باضابطہ طور پر ایک منظم عالمی خطرے کے طور پر تسلیم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں