بیرسٹرقاسم اسلام آباد ہا ئیکورٹ بارکے بلا مقابلہ جنرل سیکر ٹری منتخب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ صدر اور دیگر عہدوں پر انتخابات 14 فروری کو ہونگے ۔ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے گزشتہ ر وز صدارت کیلئے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کردائیے ، الیکشن بورڈ کے منظور احمد ججہ نے ان سے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔