وفاقی افسر وں کے گوشوارے ڈیجیٹل نظام کیساتھ منسلک کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کو جون 2027تک کا ہدف دیدیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر وفاق کے ماتحت گریڈ 17 تا 22 کے 25 ہزار سے ز ائد افسران اب اپنے اثا ثہ جات گوشوارے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے جمع کرائینگے ، وزیراعظم نے مینوئل نظام تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں ،خودمختارو نیم خود مختار ، کارپوریشنز افسر وں کے سالانہ اثاثوں و گوشوارے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے جمع کیے جائیں گے ، وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو وفاق کے ماتحت 12 سروس کیڈرگروپس کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کے سالانہ اثاثے جات گوشوارے مینوئل فارم کی بجائے ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل سسٹم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کو جون 2027 تک کا ہدف دیدیا ، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قواعد تیار کر لئے ، اس کا اطلا ق مر حلہ وار کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ، پاکستان پولیس سروس گروپ، سیکر ٹر یٹ سروس گروپ اور آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے افسران کے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے جمع ہونگے ۔مر حلہ وار وفاقی حکومت کے ماتحت سروس کیڈر گروپس آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، ان لینڈ ریونیو، کسٹم سروس، پوسٹل سروس، انفارمیشن سروس، کامرس اینڈ ٹریڈ، ریلوے سروس، سمیت وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں ، محکموں ،اداروں کے افسران کے گوشوار ے جمع کرانے کا نظام جون 2027 تک ڈیجیٹل و الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کیا جائیگا ۔