اجازت کے بغیر آپریشنز مسلط کیے جا رہے ، سہیل آفریدی

 اجازت کے بغیر آپریشنز مسلط کیے جا رہے ، سہیل آفریدی

وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے فنڈز نہیں دے رہا، صوبے کے 10 ارب خرچ ہو چکے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں ، کابینہ سے خطاب

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی اجازت کے بغیر خیبرپختونخوا میں ملٹری آپریشنز مسلط کیے جارہے ہیں اور وفاق متاثرین کا اعلان کردہ مالی تعاون بھی نہیں کر رہا ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔

وفاق کی جانب سے دہشت گردوں کے حراستی مراکز کی تفصیلات نہ ملنے کے باعث واپس لینے کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 8 فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں سپیشل کمیٹی قائم کر رہے ہیں، صوبائی ملازمین کو طلب کر کے انتخابی دھاندلی پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ڈرون اور فضائی حملوں میں شہریوں کی شہادتوں پر قانون سازی کی ضرورت ہے ،اب تک صوبے کے 10 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں