ایم کیو ایم کراچی میں انتشار و افراتفری چاہتی : قادر مندوخیل
خواجہ آصف کراچی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے مرہم لگاتے :پی پی رہنما پی پی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا:اظہار الحسن ،’’دنیا مہر بخاری کیساتھ ‘‘میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں انتشار اور افراتفری چاہتی ہے ، کراچی میں بہت بڑا سانحہ ہوا ہے ، اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ،خواجہ آصف نے اسمبلی میں 18ویں ترمیم کے حوالے سے بات کی اور پھر سندھ حکومت پرتنقید کی،خواجہ آصف وزیردفاع ہیں اس کو چاہئے تھا کراچی آتے اور یہاں کے شہریوں پر نمک چھڑکنے کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم لگاتے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے جو باتیں 18 ویں ترمیم کے حوالے سے کی ہیں وہ قابل افسوس ہیں ۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو ہوئے 18 سال ہوچکے ہیں، کیاوفاق سے کسی قسم کا مطالبہ کرنا غیرآئینی ہے ،؟،پیپلز پارٹی نے 18سال گزر جانے کے باوجود کراچی شہر کیلئے کچھ نہیں کیا۔