اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط ووٹر کی عمر بڑھانے پر تنقید ایسی خبریں بے بنیاد:احسن اقبال

 اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط  ووٹر کی عمر بڑھانے پر تنقید ایسی خبریں بے بنیاد:احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اورمشترکہ خط سامنے آیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، محمود الرشید۔۔۔

 اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے ووٹر کیلئے عمر کی حد 25 سال کرنے کی تجویز پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسی نوعیت کا جاہلانہ اقدام بی اے کی ڈگری کی پابندی تھا جو بعد میں واپس لینا پڑا ۔جب شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور شادی کی عمر 18 سال ہے تو ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کا کیا جواز ؟۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹر کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ بنیاد ہی نہیں رکھتیں۔احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ایسی کوئی قانون سازی زیرِ غور نہیں اور نہ ہی حکومت نے اس بارے میں کوئی بل تیار کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں