مریم نواز کے منصوبوں کو عالمی ادارے تسلیم کررہے :عظمیٰ

مریم نواز کے منصوبوں کو عالمی ادارے تسلیم کررہے :عظمیٰ

حکومت کو 2سال مکمل ،کوئی شعبہ ایسانہیں جہاں کوئی منصوبہ شروع نہ ہواہو وزیراعلیٰ اگلے ماہ صحافیوں کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیں گی :پریس کانفرنس

لاہور (دنیانیوز،اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلی مریم نواز کی حکومت کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور ایسا کوئی شعبہ نہیں جہاں عوامی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے شروع نہ کئے گئے ہوں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے منصوبوں کو بین الاقوامی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں سیکرٹری 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے جھنگ کے دورے کے موقع پر16 اضلاع میں کیتھ لیبز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر ہفتے نئی کیتھ لیب قائم کی جا رہی ہے ، دل کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ لیول پر تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

رواں سال ریسکیو1122 کی فائر سروسز پنجاب کی تمام تحصیلوں تک پھیلائی جائیں گی ۔ ان کاکہناتھاکہ کراچی کے گل پلازہ سانحہ پر سیاست یا پوائنٹ سکورنگ مناسب نہیں، یہ حادثہ صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعثِ رنج ہے ۔ صحافی کالونی فیز ٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی غریب کی چھت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، وزیراعلیٰ کا پختہ عزم ہے کہ صحافیوں کو چھت فراہم کی جائے ۔ ماسٹر پلان مکمل ہو چکا ہے اور صحافیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ، خوبصورت اور بین الاقوامی معیار کی سوسائٹی دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافیوں کو پلاٹس بغیر قیمت دئیے جائیں گے ، صرف ڈویلپمنٹ چارجز ادا کرنا ہوں گے جبکہ اگلے ماہ وزیراعلیٰ خود الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں