مریم نواز کا چودھری شوگرملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے 7کروڑ کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(محمد اشفاق سے)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کیس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ آج معاملے کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔مریم نواز نے کیس میں موقف اپنایاہے کہ نیب چودھری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دے کر خارج کرچکا ہے ، کیس ختم ہونے کے بعد بطور گارنٹی رکھوائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کئے جائیں۔