پاکستان پو سٹ نے کئی ممالک کیلئے پارسل چارجز میں کمی کر دی

پاکستان پو سٹ نے کئی ممالک  کیلئے پارسل چارجز میں کمی کر دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ آفس نے بین الاقوامی ڈاک پارسل کی ترسیل کے چارجز میں تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے اور متعدد ممالک کیلئے چارجز میں کمی کر دی ہے۔

 بین الاقوامی ڈاک چارجز یکم فروری 2026 سے نافذ ہوں گے ، امریکا کے لیے ایک کلو گرام پارسل کے چارجز 12 ہزار روپے اور 3400 روپے فی کلو اضافی ، برطانیہ کے لیے ایک کلو گرام پارسل چارجز آٹھ ہزار ایک سو روپے اور 2200 روپے فی کلو اضافی چارجز، متحدہ عرب امارات کے لیے 4600 روپے فی کلو گرام اور 400 روپے فی کلو اضافی چارجز، ترکیہ کے لیے ایک کلو گرام 6200 روپے اور 1800 روپے فی کلو اضا فی چارجز ،سوئٹزر لینڈ کے لیے 7400 روپے فی کلو اور دو ہزار روپے فی کلواضا فی چارجز ، سپین کے لیے آٹھ ہزار روپے فی کلو چارجز اور 2200 روپے فی کلواضا فی چارجز، قطرکیلئے 5500 روپے فی کلو اور 1300 روپے فی کلو اضافی چارجز، سعودی عرب کے لیے 5200 روپے فی کلو اور 800 روپے فی کلواضا فی چارجز، بھارت کیلئے 5300 روپے فی کلو اور 1900 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جا ئیں گے ۔ جاپان 8700 روپے فی کلو اور 2900 روپے فی کلو اضافی چارجز ، کینیڈا دو کلو تک 6500 روپے اور 10 کلو سے 30 کلو تک 17 ہزار 300 روپے ، چین دو کلو تک 3800 روپے اور 30 کلو تک 17 ہزار 900 روپے ، آسٹریلیا کیلئے ایک کلو گرام دس ہزار 500 روپے اور 3800 روپے فی کلواضا فی چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں