وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹریز تبدیل

وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹریز تبدیل

ڈاکٹر شعیب اکبر وزارت داخلہ ، نذربزدار ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری  کر دیئے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پنجاب میں تعینات پاکستان سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ و انسداد منشیات تعینات کیا گیا ہے ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدار کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں