سینیٹ کا اجلاس 13اور قومی اسمبلی کا 12فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

 سینیٹ کا اجلاس 13اور قومی اسمبلی کا 12فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار) سینیٹ کا اجلاس 13اور قومی اسمبلی کا 12فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سیشن میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تفصیلی بحث کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جس میں قومی اسمبلی کے 24 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں