بلوچستان کے ساتھ جو ہورہا وہ شرم ناک : حامد خان
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار میں سربراہ پروفیشنل گروپ رہنما حامد خان نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ شرم ناک غلط اور زیادتی ہے ،جو ظلم کے پی کے میں ہورہا ہے اس سے ہم نہیں ڈریں گے۔۔۔
یہ ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں ظلم روکنے کی بجائے ظلم بڑھ رہا ہے ، یہ بورڈ آف پیس کا حصہ بن کر نیتن یاہو کا ساتھ دے رہے ہیں جو بہت بڑا قاتل ہے ،ہمارا وزیراعظم انکے ساتھ بیٹھ رہا ہے جہا ں فلسطین کی نمائندگی نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ حرکت بہت شرمناک ہے ،ہم نے انکو شہہ دی ہے ،حکمران اندرونی اور بیرونی طور پر کام خراب کررہے ہیں ،لمحہ فکریہ ہے کہ اگر وکلاء کو انصاف نہیں مل رہا تو کیسے دوسرے لوگوں کو انصاف ملے گا؟دونوں نے حق اور سچ کی آوازاٹھائی ہے ،ہمارے صحافی بھائیوں کو پیکا ایکٹ کے ذریعے بھی کام نہیں کرنے دیا جارہا ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہا کہ ایمان مزاری اور اسکے خاوند کی گرفتاری اور سزا کی مذمت کرتے ہیں۔