پنجاب بھر میں47ہزار 7سو72کھلے مین ہولز کی نشاندہی

پنجاب بھر میں47ہزار 7سو72کھلے مین ہولز کی نشاندہی

لاہور ڈویژن میں 24سو 97مین ہولز کور نہ ہونے کی رپورٹ ،22سو 45کے ڈھکن لگا دئیے گئے بہاولپور 50 ، ڈی جی خان 586 ،فیصل آباد ڈویژن میں 1ہزار 324مین ہولز کھلے ،محکمہ بلدیات کی رپورٹ

لاہور (عمران اکبر )محکمہ بلدیات سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 47 ہزار 7سو 72 کھلے مین ہولز کی نشاندہی کی گئی،45ہزار 9سو 97 مین ہولز کور کرنے کا دعویٰ ،1ہزار 7سو 75مین ہولز کورز لگانے پر کام جاری ہے ۔سانحہ بھاٹی میں ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے بعد چوک چوراہوں میں واویلا مچا کہ پورے صوبے میں انتظامی افسر مین ہول کور پورے کرنے میں لگ گئے پنجاب حکومت نے افسروں کو سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایات دیں تو سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلا کہ صوبہ بھر میں ساڑھے 47ہزار سے زائد گٹر ڈھکن سے محروم ہیں بہر حال جلد از جلد نشاندہی والے ہزاروں گٹروں کے ڈھکن لگا دیئے گئے لیکن ہمیشہ کی طرح ڈھکن پھر عجلت کا شکار ہو کر انسٹال کئے گئے کیونکہ سینکڑوں نہیں ہزاروں ڈھکن سڑک سے اونچے یا نیچے ہیں جو فٹنگ میں نہیں لگائے گئے۔

بہرحال وقت فوٹو سیشن پورا کر کے مکمل کیا گیا لیکن آج نہیں تو کل یہ ڈھکن پھر ٹوٹنے کا انکشاف ہو گا۔سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں 24سو 97مین ہولز کور نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔ لاہور ڈویژن میں 22سو 45 گٹروں کے ڈھکن لگا دئیے گئے ۔لاہور میں سروے رپورٹ کے مطابق 252 مین ہولز کور کرنے پر کام جاری ،1سو 17مین ہول کور واسا نے لگا دئیے ۔19مین ہول کور کی نشاندہی مکمل نہ ہو سکی ،82 مین ہول کور الائیڈ محکموں نے نشاندہی پر لگا دئیے ،لاہور شہر میں 16مین ہول کورز کو لگایا جا رہا ہے ۔بہاولپور میں 50 مین ہولز کورز نشاندہی پر لگائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 586مین ہولز کورز نشاندہی پر لگائے گئے ،فیصل آباد ڈویژن میں 1ہزار 324مین ہولز کورز لگائے گئے ،گوجرانوالہ ڈویژن میں 2ہزار 537مین ہولز کورز لگائے گئے ،ملتان ڈویژن میں 7ہزار 5سو مین ہولز کورز لگائے گئے ،راولپنڈی ڈویژن میں 1ہزار 766مین ہولز کور لگائے گئے ،ساہیوال ڈویژن میں نشاندہی پر 8ہزار مین ہولز کور لگائے گئے ،سرگودھا ڈویژن میں 22سو مین ہولز کور لگائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں