سانحہ بھاٹی گیٹ :وزیر اطلاعات پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے۔۔۔
واقعہ کی شفاف چھان بین اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر جسٹس سید شہباز رضوی نے بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں فریقین سے 3 مارچ کوجواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتہائی گنجان آباد علاقے میں مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، حکومت نے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے نمائشی اقدام کئے ،پولیس کی جانب سے سیکشن 322 کے تحت مقدمہ درج کرنا ناکافی ہے ،استدعا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسروں سے 25 کروڑ کا معاوضہ لیکر لواحقین کو دیا جائے ،غلط معلومات پھیلانے پر وزیر اطلاعات پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے ۔