کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں، حقِ خودارادیت کا مقدمہ ہے ، حمزہ شہباز
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کا مقدمہ ہے۔
یومِ اظہارِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جسموں کو تو زخمی کر سکتے ہیں، مگر ان کے دلوں میں موجزن آزادی کی تڑپ کو کبھی قید نہیں کر سکتے ، جب تک کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حق نہیں دیا جاتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و ستم نے پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔