ایمان،ہادی سے ملاقات کیلئے شیریں مزاری نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،اسلام آبادہائیکورٹ

ایمان،ہادی سے ملاقات کیلئے  شیریں مزاری نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق ڈاکٹر شیریں مزاری کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 جنوری کو سزا سنائی گئی تھی تاہم درخواست گزار کے مطابق سزا کے بعد فیملی اور وکلا سے ملاقات کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار نے اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا تھا ۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیل قوانین کے تحت قیدیوں کی سہولیات سے متعلق امور پہلے متعلقہ انتظامی فورم پر اٹھائے جانے چاہئیں جس کے بعد عدالتی کارروائی عمل میں آتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں