سفارتکاروں، صنعتکاروں کو 30ارب روپے ٹیکس چھوٹ فراہم

سفارتکاروں، صنعتکاروں کو 30ارب روپے ٹیکس چھوٹ فراہم

خام مال، اشیا کی سپلائی پر 24ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس رعایت دی گئی سفارتی مشنز، اداروں کو 5.40ارب چھوٹ ملی، FBRٹیکس رپورٹ 2025

اسلام آباد (ایس ایم زمان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس رپورٹ 2025 کے مطابق سفارتکاروں، برآمد کنندگان، صنعتکاروں، خصوصی اقتصادی زونز کو 30 ارب روپے ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سفارتکاروں، سفارتی مشنز اور خصوصی مراعات یافتہ اداروں کو دی گئی زیرو ریٹنگ کی مد میں مالی سال 2024 -2023میں 5 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چھوٹ دی گئی جو گزشتہ مالی سال 2023 -2022 میں 3 ارب 85 کروڑ روپے تھی۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں خام مال اور اشیا کی سپلائی پر 24 ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس رعایت دی گئی، ڈیوٹی اینڈ ٹیکس رولز 2001 کے تحت برآمد کنندگان کو دی گئی رعایت 19 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ گوادر سپیشل اکنامک زون میں درآمدات اور سپلائیز پر مالی سال 2024 -2023 میں 21 کروڑ 86 لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ دی گئی تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مد میں کمی ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں