نیٹ میٹرنگ پالیسی سے عوام میں غصہ پایا جاتا ہے ،عابد شیرعلی
اسلام آباد (آئی این پی)رہنما مسلم لیگ(ن)عابد شیر علی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ، یہ فیصلہ درست نہیں۔ حکومتی فیصلے پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے ، پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے تھی۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ اتفاق رائے سے نیٹ میٹرنگ پالیسی بناتے اور اِس پر عمل کرتے ، پالیسی سے انحراف کے نتائج ہوں گے ۔