گلگت :پی ٹی آئی ہم خیال گروپ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت :پی ٹی آئی ہم خیال گروپ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون ،سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے 14 سابق وزراء سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف اسمبلی کیپٹن شفیع ،سابق وزرا فتح اللہ خان، حاجی شاہ بیگ ، شمس اللہ حق ،سابق وزیر دلشاد بانو، خان اکبر خان اور مولانا سلطان رئیس نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا ۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہاکہ نئے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نئی، مثبت اور رواداری پر مبنی سیاست کریں گے ،ان دوستوں سے پرانا سیاسی تعلق ہے ، سیاست ہمارے لئے نئی نہیں، عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، عبدالعلیم خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مقامی وسائل سے آمدن پیدا کریں گے ، گلگت بلتستان کو وفاق سے چند ارب مانگنے کی ضرورت نہیں ، گلگت بلتستان پورے پاکستان کو آمدن دے سکتا ہے ،راجہ جلال مقپون نے کہاکہ ملک اور گلگت بلتستان کی خدمت کرنے والی جماعت میں شمولیت کے خواہاں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں