اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریاستی ملکیت کے اداروں کی نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شفاف، مسابقتی اور موثر نجکاری عمل کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے منصفانہ مارکیٹ ویلیوایشن کی اہمیت پر زور دیا جو اثاثوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کی کاروباری صلاحیت کی درست عکاسی کرے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نجکاری کا مقصد نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اداروں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق زیادہ موثر انداز میں کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔