انسدادِ دہشتگردی، امریکا نے پاکستان کو اہم شراکت دار قراردیدیا

 انسدادِ دہشتگردی، امریکا نے پاکستان کو اہم شراکت دار قراردیدیا

معدنی وسائل میں تعاون، توانائی، زراعت کے شعبوں ،تجارت میں تیزی آئی امن و استحکام کیلئے شراکت داری کو مزید وسعت دینگے ،معاون امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) انسدادِ دہشتگردی اور باہمی تجارت کے میدان میں پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔ مبصرین کے مطابق دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات اور لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان عالمی منظرنامے پر ایک قابلِ اعتماد اور اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے ۔معاون امریکی وزیر خارجہ پال کپورنے اپنے بیان میں کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان، امریکہ کا خطے میں ایک نہایت اہم شراکت دار ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے ، جبکہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت میں بھی تیزی آئی ہے ،پال کپور کے مطابق انسدادِ دہشتگردی میں قریبی تعاون پاکستان کو داخلی اور سرحد پار سکیورٹی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد دے رہا ہے ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک خطے کے امن و استحکام کے لئے باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں