بوری بند لاشوں والے کراچی سے کھلواڑ نہیں کرسکتے ،مراد شاہ

 بوری بند لاشوں والے کراچی سے کھلواڑ نہیں کرسکتے ،مراد شاہ

ورغلانے والے سن لیں، سندھ متحد رہے گا ، عوام بہکاوے میں نہیں آ ئیں گے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشوں والے اب کراچی سے کھلواڑ نہیں کرسکتے ،ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، سندھ کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے مزید کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا،مراد علی شاہ نے  کہا کہ رواں سال 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے ، بڑے منصوبے کریں یا ٹاؤنز کو براہ راست پیسے دیں، آئیں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں