پشاور:گاڑی نمبر پلیٹس نیلامی،’’ داوڑ1 ‘‘ساڑھے 17کروڑمیں فروخت

پشاور:گاڑی نمبر پلیٹس نیلامی،’’ داوڑ1 ‘‘ساڑھے 17کروڑمیں فروخت

‘‘اورکزئی 1’’4کروڑ10لاکھ میں نیلام،پختونخواحکومت کوایک روزمیں 47کروڑ آمدن

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے تحت گاڑیوں کے من پسند چوائس نمبر پلیٹس کے منفرد منصوبے کی دوسری نیلامی میں خواہشمند بولی دہندہ گان نے قومیتی اور علاقائی ناموں کے نمبروں پر کروڑوں روپے کی شاندار بولی لگا دی،ایک ہی روز میں 47 کروڑ اور 3 لاکھ روپے کی مجموعی بولی دی گئی جس میں کل 30 نمبرز شامل تھے ۔ارینا ہال،قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ نیلامی میں سب سے زیادہ بولی ‘‘داوڑ 1’’چوائس نمبر پلیٹ پر 17 کروڑ اور 50 لاکھ روپے دی گئی، جسے انضمام الحق نامی شہری نے خریدا،دوسری بڑی بولی ‘‘اورکزئی 1’’ نمبر پلیٹ پر دی گئی جسے سابق سینیٹر اور ایم پی اے اورنگزیب خان نے 4 کروڑ اور 10 لاکھ روپے میں خریدا، وزیرستان 1\"نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوا، جسے فیض الرحمان نے خریدا ، نیلامی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم خان،دیگر ڈائریکٹرز اور محکمہ ایکسائز کے افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں