ڈیرہ مراد جمالی اور سیف آباد میں دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور سیف آباد میں دو واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص طالب پتافی جاں بحق جبکہ محمد امین لہڑی شدید زخمی ہوگیا۔جبکہ جھل مگسی کے علاقے سیف آباد میں جت قبائل کے دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی پر مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص حسن علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعشیں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔