کوئٹہ میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

 کوئٹہ میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ خدائے داد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان ایک دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی شناخت ایمل سیف الرحمان اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے ، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں