عمران خان کا ڈیل کرکے باہر جانا ممکن

عمران خان کا ڈیل کرکے باہر جانا ممکن

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں نجی و فلاحی ماڈرن ہسپتال کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ڈیل کرکے بیرون ملک جانا ممکن ہے۔

 علاج کی سہولیات ملنا عمران خان کا حق ہے ، اور جب ڈاکٹروں نے ضروری سمجھا تو انہیں ہسپتال بھی لے جایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نے 14 سال قید کاٹی، کوئی ایسی جیل نہیں جہاں انہیں نہ لے جایا گیا ہو، اور جیل کے دوران ان پر تشدد بھی کیا گیا، ان کے مطابق موجودہ صورتحال ایک مختصر اسپیل ہے ، جبکہ آصف زرداری نے طویل اور کٹھن قید برداشت کی،ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان ڈیل کر کے ملک سے باہر چلے جائیں گے ، صوبائی وزیر نے جواب دیا کہ یہاں سب کچھ ممکن ہے ، اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رمضان شریف کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرامن احتجاج کرے گا تو اس کی اجازت ہے ، تاہم ریڈ زون میں داخل ہونے اور بڑی شاہراہوں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سب کی بات رپورٹ کرتا ہے ، اس لیے پریس کلب جا کر احتجاج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا میں پورا صوبہ بند ہے ، جس سے عوام کو شدید مشکلات ہیں، جبکہ عوام کو تکلیف میں ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں