فیک ویڈیو کیس ،مدعی عظمیٰ بخاری بیان قلمبند کرانے کیلئے 24فروری کو طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کوان کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جس میں مقدمے کی مدعی عظمیٰ بخاری کو 24 فروری کو 11بجے دن کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیاگیا۔تحریری حکم میں گزشتہ سماعت میں عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر لکھا کہ مدعی سائیڈ کا رویہ قابل تعریف نہیں ۔واضح رہے این سی سی آئی اے نے فیک ویڈیو کیس میں فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع کرا رکھا ہے ۔