چیف جسٹس آ ئینی عدالت سے چیئرپر سن فوسپا کی ملاقات ،صنفی مساوات پر گفتگو

چیف جسٹس آ ئینی عدالت سے چیئرپر سن فوسپا کی ملاقات ،صنفی مساوات پر گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے چیف جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کی اورانہیں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ، فوسپا کے مینڈیٹ، کام کے طریقہ کار اور حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی محتسب نے کہا ہراسانی اور صنفی امتیاز محض انتظامی تنازعات نہیں بلکہ آئینی زخم ہیں جو وقار، مساوات اور معاشی شہریت کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی آئینی عدالت کی قیادت کو صنفی مساوات کو مزید مضبوط اور عدلیہ میں انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے حوالے سے مزید حساسیت پیدا کرنا چا ہئے ۔ وفاقی محتسب نے عدالت کو خواتین کی آئینی شہریت کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنی مکمل معاونت کی پیشکش کی۔چیف جسٹس نے خواتین کے وقار اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوسپا کے مشن کی حمایت کی اور کہا ادارہ جاتی تعاون خواتین کے حقوق کے تحفظ اور وقار کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں